لاہور میں بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کا گینگ پکڑا گیا

لاہور میں خاتون کی گرفتاری
لاہور (آئی این پی) میں اپنے کمسن بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت کوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کی تبدیلی کی خبریں درست نہیں ، شیخ وقاص اکرم کی وضاحت
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق، کوٹ لکھپت پولیس نے خاتون ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ہتھیائی گئی رقم 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں گینگ کی سرغنہ خاتون ثمر ندیم، اس کا بیٹا عظیم اور ایک ساتھی خالد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکہ نے جھوٹا قرار دے دیا۔
ہنی ٹریپ کی واردات
ملزمہ اپنے بچوں کا استعمال کرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے میں ملوث تھی۔ کوٹ لکھپت تھانے کی حدود میں، ملزمہ نے پیزا ڈلیوری بوائے کو گھر بلایا اور بچے کے ذریعے اس کی نازیبا ویڈیو بنالیں۔ اس کے بعد، اسے بلیک میل کر کے 50 لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتی رہی۔
پولیس کی کارروائی
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔