ملتان: سسرالیوں نے حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا

ملتان میں دلخراش واقعہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) - سسرالیوں نے حاملہ بہو کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ریپ کیس، سزائے موت کے قیدیوں عابدملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں سے متعلق تازہ خبر آگئی
خاتون کی شادی اور حالات
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیوسینٹرل جیل کے علاقہ میں خاتون کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد گھر میں اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور خاتون 5 ماہ کی حاملہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک میں 97 افراد ڈوبنے کے بعد وارننگ جاری
خودکشی کی اطلاع اور کارروائی
خاتون کے خاوند کی جانب سے خودکشی کی اطلاع دی گئی، لیکن خاتون کے والد نے پولیس کو سسرالیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو سسرالیوں نے قتل کیا ہے۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔