چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی: علی پرویز ملک

بجٹ میں ٹیکس چھوٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباری لوگوں کو بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ملے گی، غریب طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 3 بھائی دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
ملکی معیشت کی بہتری
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا تھا مگر آج دنیا ملک کی کامیابی کی مثالیں دے رہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے
بجلی کی قیمت میں کمی
وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کر کے مثال پیدا کر دی، بجلی کی قیمت 40 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ آج پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں، مگر کافی کام ہو رہے ہیں، مہنگائی قابو میں ہے۔
دہشت گردی کے خلاف موقف
دوسری طرف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور پاکستانی عوام یکجا ہیں۔ کوئی ہماری ذمہ داری کو کمزوری نہ سمجھے، جس نے بھی ہمارے ملک اور ہمسایہ ممالک میں کوئی بھی دہشت گردی کی، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔