الجزیرہ کی رپورٹ نے پہلگام واقعہ پر مودی حکومت کا گھناونا ایجنڈا بے نقاب کردیا

بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جدوجہد
مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ حملے اور بھارتی حکومت کی ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور انتہا پسند پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے سوشلسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات
گودی میڈیا کا کردار
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بی جے پی حکومت نے اس حملے کو بنیاد بنا کر گودی میڈیا کے ذریعے انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دیا اور کشمیریوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف، عدالت نے قبر کشائی کا حکم دے دیا
حراست اور تباہی
الجزیرہ نے انکشاف کیا کہ 1500 سے زائد بے گناہ افراد کو بغیر ثبوت حراست میں لیا گیا اور ہزاروں گھروں کو بغیر تحقیق منہدم کر دیا گیا۔ یہ اقدامات کشمیری عوام کو ڈر اور خاموشی پر مجبور کرنے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں منتخب ارکان کی حلف برداری نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر کا عدالت جانے کا اعلان
بی جے پی کا آبادیاتی ایجنڈا
رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی کا آبادیاتی ایجنڈا کشمیر کی ثقافتی اور مذہبی شناخت کو ختم کرنے کے درپے ہے جبکہ میڈیا پر سنسرشپ اور زمینی حقائق کو چھپانے کی منظم مہم بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ای چالانز کا ہدف 95کروڑسے بڑھا کر ایک ارب 47کروڑ روپے مقررکردیا
سکیورٹی اقدامات اور عوامی خوف
الجزیرہ نے خبردار کیا کہ نئے سکیورٹی اقدامات عوام کو تحفظ دینے کے بجائے انہیں خوفزدہ کرنے کا ذریعہ بن گئے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو جبر کے ذریعے حل کرنے کی کوشش نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
سیاسی مخالفین کا نشانہ
سیاسی مخالفین اور سماجی کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جمہوریت کے نام پر ریاستی طاقت کا استعمال عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔