فائر فائٹرز آزمائش کی گھڑی میں روشنی بن کر سامنے آتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فائر فائٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آگ اور خطرات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے والے بہادر اور جانثار فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں جہاں سب پیچھے ہٹتے ہیں، وہیں یہ محافظ آگ میں کود کر انسانیت کی خدمت کا عہد نبھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار مسافر طیارے کی بذریعہ سڑک کراچی سے حیدرآباد منتقلی
فائر فائٹرز کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فائر فائٹرز محض آگ بجھانے والے نہیں بلکہ آزمائش کی گھڑی میں روشنی بن کر سامنے آتے ہیں۔ پنجاب میں ریسکیو 1122 فائر فائٹرز کی استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
جدید آلات کی فراہمی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 فائر فائٹرز کو جدید ترین آلات مہیا کیے گئے ہیں۔ فائر فائٹرز سمیت تمام ریسکیو اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔