ٹرمپ کو پوپ کی حیثیت سے اپنی اے آئی تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا

ٹرمپ کا مذاق: مصنوعی ذہانت کی تصویر پر تنازعہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت تنقید کی زد میں آ گئے جب انہوں نے اپنی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں وہ پوپ کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی جب کیتھولک برادری پوپ فرانسس کے انتقال پر سوگ منا رہی ہے اور نئے پوپ کے انتخاب کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کا انتقال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دنیا بھر کی کرسچین کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار
کیتھولک برادری کا ردعمل
بی بی سی کے مطابق نیویارک سٹیٹ کیتھولک کانفرنس، جو ریاست میں بشپ کی نمائندہ تنظیم ہے، نے اس تصویر کو مذاق قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر اس قسم کی تصویر شیئر کرنا ناقابل قبول اور مذہبی جذبات کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ سراپا احتجاج، خیبرپختونخوا کے پرائمری سکول بند کردیئے گئے
تصویر کی تفصیلات
تصویر میں ٹرمپ کو سفید مذہبی لباس اور پوپ کا روایتی تاج پہنے دکھایا گیا ہے، ان کے گلے میں بڑا صلیب ہے اور وہ سنجیدہ انداز میں ایک انگلی اٹھائے ہوئے ہیں۔ سابق اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی نے بھی اس تصویر پر تنقید کی اور کہا کہ یہ عقیدے اور مذہبی اداروں کی توہین ہے۔
وائٹ ہاؤس کا موقف
تاہم وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اٹلی گئے تھے اور وہ کیتھولک برادری اور مذہبی آزادی کے مضبوط حامی ہیں۔