پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے 4 افراد گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
سیاسی کمیٹی کا موقف
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کی توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا
پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی مذمت
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق
عمران خان کی رہنمائی
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، لیکن انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ایران تناؤ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ واشنگٹن مزید اہمیت اختیار کر گیا
قومی اتحاد کا پیغام
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق، عمران خان کا مو¿قف خود وضاحتی ہے، جس میں جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا گیا ہے، یہ ایک قومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس افتخار چودھری ہر مسئلہ پر ازخود نوٹس لے لیتے، لیکن شوگر مل مالکان نے ججوں کو مسخر کر لیا، اصل مسئلہ کی سمجھ ہی آنے نہیں دی
حکومت سے مطالبہ
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک و قوم کے دفاع کے لئے ہر اول دستے میں کھڑی ہوگی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
آج کی بریفنگ
خیال رہے کہ پاک بھارت صورتحال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو بریفنگ دیں گے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔