پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے منصوبہ بندی کرلی
سیاسی کمیٹی کا موقف
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا، شیخ رشید
پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی مذمت
پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 5 ہزار روپے کی بڑی کمی
عمران خان کی رہنمائی
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، لیکن انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ڈویژن میں 120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب، “دھی رانی پروگرام کمزور طبقے کی خوشیوں کا ضامن بن چکا ہے: سہیل شوکت بٹ”
قومی اتحاد کا پیغام
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق، عمران خان کا مو¿قف خود وضاحتی ہے، جس میں جرات کے ساتھ قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا گیا ہے، یہ ایک قومی رہنما کی سوچ کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوتے پوتیوں میں چھپ کر ٹافیاں اور سوڈا بانٹنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا خاندان
حکومت سے مطالبہ
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک و قوم کے دفاع کے لئے ہر اول دستے میں کھڑی ہوگی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
آج کی بریفنگ
خیال رہے کہ پاک بھارت صورتحال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو بریفنگ دیں گے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو قومی سلامتی کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔