مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟

مالدیپ کے صدر کی نئی کامیابی
مالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے مسلسل تقریباً 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ پریس کانفرنس ہفتہ کی صبح 10 بجے شروع ہوئی اور وقفوں کے ساتھ رات گئے تک جاری رہی، جس کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 54 منٹ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں کامیابی کے لیے پرعزم پاکستانی نژاد امیدوار: ‘گیس سٹیشن سے امریکی ریاست تک کا سفر’
صحافیوں کے سوالات کے جوابات
صدر معیظو نے صحافیوں کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا بھی براہ راست جواب دیا۔ صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق یہ پریس کانفرنس عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر منعقد کی گئی تاکہ میڈیا کے کردار کو سراہا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی باکسر شعیب خان زہری نے بھارتی حریف کے خلاف مقابلے کے لیے تیاری شروع کردی
صحافت کی اہمیت پر زور
اے ایف پی کے مطابق صدر معیظو نے اپنی گفتگو میں غیر جانب دار اور حقائق پر مبنی صحافت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پریس معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس امر کا بھی ذکر کیا کہ مالدیپ نے 2025 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں دو درجے بہتری حاصل کر کے 180 ممالک میں سے 104پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی بھارتی تفصیل حکومت کو بھیج دی
پریس کانفرنس کی تفصیلات
پریس کانفرنس میں دو درجن کے قریب صحافی شریک ہوئے جنہیں کھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ بیان کے مطابق صدر معیظو نے اقتدار سنبھالنے کے بعد شفافیت اور میڈیا سے براہ راست رابطے کو اپنی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام شروع، گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں، طریقہ جانیے
ماضی کے ریکارڈز
یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 2019 میں 14 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا ریکارڈ توڑا تھا۔ مالدیپ کی قیادت کے ریکارڈز میں یہ دوسرا نمایاں واقعہ ہے، اس سے پہلے 2009 میں سابق صدر محمد نشید نے سمندر کے اندر کابینہ کا اجلاس منعقد کر کے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔
پریس کانفرنس کی نشریات
(یہ پریس کانفرنس مالدیپ کی صدارت کے یوٹیوب چینل پر بھی سٹریم کی گئی۔ چینل پر اس کے تین حصے ہیں جن میں سے دو حصے دو ، دو گھنٹے کے اور تیسرا یہ حصہ ہے جو 12 گھنٹے کے قریب ہے۔)