مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟

مالدیپ کے صدر کی نئی کامیابی

مالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے مسلسل تقریباً 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ پریس کانفرنس ہفتہ کی صبح 10 بجے شروع ہوئی اور وقفوں کے ساتھ رات گئے تک جاری رہی، جس کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 54 منٹ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں 12سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

صحافیوں کے سوالات کے جوابات

صدر معیظو نے صحافیوں کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا بھی براہ راست جواب دیا۔ صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق یہ پریس کانفرنس عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر منعقد کی گئی تاکہ میڈیا کے کردار کو سراہا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں یا فرار؟ کچھ پتہ نہیں چل سکا

صحافت کی اہمیت پر زور

اے ایف پی کے مطابق صدر معیظو نے اپنی گفتگو میں غیر جانب دار اور حقائق پر مبنی صحافت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پریس معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اس امر کا بھی ذکر کیا کہ مالدیپ نے 2025 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں دو درجے بہتری حاصل کر کے 180 ممالک میں سے 104پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ مالٹا کے اعزازی قونصل جنرل حسن محمود زیدی کا دورہ سندس فاؤنڈیشن، زیرعلاج بچوں میں تحائف تقسیم

پریس کانفرنس کی تفصیلات

پریس کانفرنس میں دو درجن کے قریب صحافی شریک ہوئے جنہیں کھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ بیان کے مطابق صدر معیظو نے اقتدار سنبھالنے کے بعد شفافیت اور میڈیا سے براہ راست رابطے کو اپنی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کی ٹیرف جنگ ، ہالی ووڈ بھی زد میں آگیا

ماضی کے ریکارڈز

یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 2019 میں 14 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا ریکارڈ توڑا تھا۔ مالدیپ کی قیادت کے ریکارڈز میں یہ دوسرا نمایاں واقعہ ہے، اس سے پہلے 2009 میں سابق صدر محمد نشید نے سمندر کے اندر کابینہ کا اجلاس منعقد کر کے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔

پریس کانفرنس کی نشریات

(یہ پریس کانفرنس مالدیپ کی صدارت کے یوٹیوب چینل پر بھی سٹریم کی گئی۔ چینل پر اس کے تین حصے ہیں جن میں سے دو حصے دو ، دو گھنٹے کے اور تیسرا یہ حصہ ہے جو 12 گھنٹے کے قریب ہے۔)

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...