خیرپور میں 2 گروپوں میں تنازع، مخالف قبیلے نے شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ لئے
خیرپور میں ڈکیتی کا واقعہ
خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیرپور پیرگوٹھ کے قریب ایک شہری سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نالے میں بہہ جانے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا، باپ بیٹی کی تلاش تیسरे روز بھی جاری
مخالف قبیلے کا گھیراؤ
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ شہری کے قبیلے کے لوگوں نے مخالف قبیلے کے گاو¿ں کا گھیراو¿ کرکے 2 موٹرسائیکل چھین لئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو نے پاکستان میں اپنی آنے والی V سیریز کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کا اعلان کردیا
جوابی کارروائی
مخالف قبیلے نے بھی جواب میں روڈ پر چلنے والی 2 وین کو قبضے میں لے لیا ہے۔
خوف و ہراس کی صورتحال
دونوں گروپ کے فریقین روڈ پر اسلحہ لہراتے رہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈکیتی کے معاملے پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، جسے پولیس اہلکار کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔








