بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر شیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا

بھارت کا بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر سینیٹر شیری رحمٰن کارد عمل آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں کے درمیان نئی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
سینیٹر شیری رحمٰن کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی آواز ہیں، ان کا اکاؤنٹ بلاک کرنا بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرتا ہے۔
نریندر مودی سرکار کو پیغام
نریندر مودی سرکار سن لے کہ آوازیں دبانے سے سچ چھپتا نہیں ہے، حالیہ بھارتی اقدامات پہلگام واقعے پر پاکستانی مؤقف کو تقویت دے رہے ہیں۔ بھارت سینسر شپ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے شواہد پیش کرے۔