47 سالہ ٹرانس جینڈر نے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور ہر مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا، ہنگامہ برپا ہوگیا

ٹیکساس میں تنازعہ: 47 سالہ ٹرانس جینڈر تیراک کی کامیابی

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں منعقدہ یو ایس ماسٹرز سوئمنگ سپرنگ نیشنل چیمپیئن شپ میں ایک 47 سالہ ٹرانس جینڈر تیراک انا کالداس نے خواتین کی عمر 45 تا 49 سال کی کیٹیگری میں پانچ مقابلوں میں سونے کے تمغے جیت کر نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ انا کالداس نے بریسٹ سٹروک، فری سٹائل اور انفرادی میڈلے سمیت ان تمام مقابلوں میں نمایاں برتری حاصل کی جس میں اس نے حصہ لیا۔ ان کی شرکت اور کامیابی پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کھیلوں میں صنفی امتیاز اور برابری کے اصولوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں دوسرا سالانہ عمرہ اور زیارت فورم جاری

یو ایس ماسٹرز سوئمنگ کی تحقیق

یو ایس ماسٹرز سوئمنگ (USMS) نے اس حوالے سے فوکس نیوز ڈیجیٹل کو جاری بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور باقاعدہ تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کا مقصد بالغ افراد کو تیراکی کے ذریعے بہتر صحت، فٹنس اور برابری کے ماحول کی فراہمی ہے۔

سیو ویمنز سپورٹس ایکٹ

واضح رہے کہ جون 2023 میں ٹیکساس میں "سیو ویمنز سپورٹس ایکٹ" منظور کیا گیا تھا جو خواتین اور لڑکیوں کے کھیلوں میں ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کرتا ہے۔ اس قانون کے مطابق کھلاڑی صرف اس صنف کے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جو ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں درج ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...