امریکی محکمہ خارجہ کی سابق ملازمہ نے لاکھوں ڈالر چوری کیے، لیکن کیا طریقہ اختیار کیا کہ کئی سال پکڑی نہ جا سکیں؟

امریکی محکمہ خارجہ کی سابق بجٹ تجزیہ کار کا فراڈ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کی سابق بجٹ تجزیہ کار لیویٹا المیوٹی فیئرر نے ادارے سے چھ لاکھ 57 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم غبن کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ 64 سالہ ملزمہ نے مارچ 2022 سے اپریل 2024 تک چیف آف پروٹوکول کے دفتر میں اپنے عہدے کے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 63 چیکس اپنے اور ایک قریبی شخص کے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی پر افغانی ہونے پر شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف کیس، وزارتِ داخلہ کو 30 روز میں اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم

فراڈ کی دریافت اور طریقہ کار

فوکس نیوز کے مطابق فیئرر نے کویک بکس اکاؤنٹ کے ذریعے اس فراڈ کو چھپانے کی کوشش کی۔ وہ چیکس پر اپنا نام درج کرکے پرنٹ کرتی، پھر کویک بکس میں وینڈر کا نام ڈال دیتی تاکہ اصل وصول کنندہ کا پتہ نہ چل سکے۔

سزا اور مالی ذمہ داری

لیویٹا فیئرر، جو لیویٹا بریزووک کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے حکومتی املاک کی چوری کے جرم میں گُناہ کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہیں 18 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی جس میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ معاہدے کے تحت، انہیں چوری کی گئی پوری رقم حکومت کو واپس کرنی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...