محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا ہنگامی اجلاس، اسحاق ڈار ڈھاکہ سے جدہ جائیں گے
لاہور اور اسلام آباد میں موسم کی صورتحال
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ قیادت اور فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے: احسن اقبال
خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مردان، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی سرکاری اہلکار زیرحراست ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا، لاہور ہائیکورٹ
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم
لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال میں بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔ جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ملتان میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں بارش کی اطلاعات
دوسری جانب کراچی، سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹیاری، مٹھی، ٹھٹھہ، سکھر میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
گھوٹگی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، خیرپور میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اسی طرح ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔








