جدہ میں سجی میوزیکل نائٹ، پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے سماں باندھ دیا

جدہ کی میوزیکل نائٹ کا شاندار انعقاد
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سجی میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے سماں باندھ دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایسے تفریحی مواقع آئندہ بھی منعقد ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: باب وولمر سے کئی کھلاڑیوں کی لڑائیاں ہوئیں لیکن ان کرکٹرز کو کبھی ٹیم سے نہیں نکالا: کامران اکمل
شرکاء کی بھرپور شرکت
جدہ میں سجی پاکستانی میوزیکل نائٹ میں موسیقی کے رنگ چھائے رہے، جس میں پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی مرد اور خواتین کے علاوہ دیگر غیر ملکی بھی موجود تھے۔ ان کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کے دل موہ لیے، جس پر منچلے نوجوان رقص کرنے پر مجبور ہوگئے۔ معروف سعودی کاروباری شخصیات سمیرا عزیز، حاجی عثمان، عمران صدیقی، اور یاسر گوندل نے اس طرح کے ایونٹس کو ہفتہ کی تھکان دور کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔
پروگرام کے آرگنائزر کا عزم
پروگرام کے آرگنائزر ارج اسکندر اور ثناء شعیب نے کہا کہ ہم موسیقی کے متوالوں کے لیے پاکستانی گلوکاروں کے مزید شوز کرانے کا عزم رکھتے ہیں اور پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔