عالمی یوم آزادی پریس کے موقع پر جدہ میں “پاکستان جرنلسٹس فورم” کا ایک نشست کا اہتمام

جدہ میں پریس آزادی کا دن
جدہ(محمد اکرم اسد) عالمی یوم آزادی پریس کے موقع پر جدہ میں پاکستانی صحافیوں کی قدیم تنظیم "پاکستان جرنلسٹس فورم" نے ایک نشست کا اہتمام کیا جسکی صدارت فورم کے صدر معروف حسین نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سموگ: موٹر سائیکلوں کے سٹینڈ بند، چنگ چی رکشوں پر بھی پابندی عائد
صحافیوں کی تاریخ
نشست میں موجود صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کیلئے اس خاص دن کا تعین اقوام متحدہ کے اداروں نے 1993ء میں کیا تھا مگر یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ پاکستان میں صحافی 1970 اور 1978ء میں اپنے روزگار اور ملک میں آزادی صحافت کی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اس دوران پاکستان میں صحافیوں نے قربانیاں دیں اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں، جس سے پاکستان کی حکومتیں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہیں۔ مگر بدلتی دنیا میں پاکستان میں اس ایماندرآنہ شعبے میں نامعلوم ذرائع سے گھس بیٹھیے آگئے ہیں جو فضا کو مکدر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ برہان انٹرچینج کے قریب، شیلنگ جاری
صحافت کا کردار
مقررین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان کے اہم ترین دوست ملک سعودی عرب میں اپنے قلم کو رضاکارانہ طور پر استعمال کر رہے ہیں اور پاک سعودی دوستی کو مزید فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہر ملک میں پریس کی آزادی ضروری ہے کیونکہ یہ جمہوریت، احتساب اور عوام کے جاننے کے حق کی حمایت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ایک آزاد پریس کرپشن، طاقت کے غلط استعمال اور حکومتی بدانتظامی کی تحقیقات کرتا ہے اور اسے بے نقاب کرتا ہے، آمریت کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا ایک کزن قتل کے جرم میں عمر قید کاٹ رہا ہے
آزاد پریس کی اہمیت
قلم ہاتھ میں رکھنے والے کا فرض ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے، پسماندہ کمیونٹیز کو آواز دے اور حکام پر کارروائی کے لیے دباؤ ڈالے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں صحافیوں کو مشورہ دیا کہ ایک آزاد پریس غلط معلومات اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے متنوع نقطہ نظر اور حقائق پر مبنی معلومات تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کے رنگین مزاج ارب پتی سے دوسری بار صدارتی انتخابات میں فتح کا اعلان تک
فیک نیوز کا چیلنج
پاکستان کے سپہ سالار نے فیک نیوز کے رجحان ختم کرنے کی بات کی ہے، یہ بات خوش آئند ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کا تمام میڈیا ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان دشمن میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈوں پر غالب ہو چکا ہے۔ نشست میں موجود صحافیوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان اور سعودی دوستی کی مزید مضبوطی کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور حقیقی صحافتی اقدار کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں گے۔
شرکاء کی تفصیلات
نشست میں پی جے ایف کے عہدیداران اور معروف صحافیوں، شاہد نعیم، چوہدری خالد چیمہ، محمد عدیل، مریم شاہد، اسد اکرم، امانت اللہ، امیر محمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔