خطے میں کشیدہ صورتحال: وزیر داخلہ محسن نقوی آج قطر پہنچیں گے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا قطر کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کے دوسرے مرحلے میں آج قطر پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
قطری عہدیداران سے ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی قطر کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سکینہ خان ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں
دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
ملاقاتوں میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کی بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج
عمان میں ملاقات کا تذکرہ
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا۔
کشیدگی کے حوالے سے بیان
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔








