پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد، فوج کیساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کارتک آریان کو اپنی غربت کا زمانہ یاد آگیا
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
سیاسی مشاورت کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جانی چاہیے تھی۔
بریفنگ پر اعتراض
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔