ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
پانی کے معاہدے کا دفاع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علاقائی مکالمہ 2025 کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا، بھارت کا یکطرفہ معاہدہ منسوخ کرنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر
بھارت کے الزامات کا جواب
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں بالکل ملوث نہیں، بھارت نے بغیر کیس ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگائے۔
ہمارا عزم
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کی گئی مہم کو لمحوں میں ناکام بنا دیا، بھارتی فضائیہ کو اسی کی زبان میں جواب دیا، بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر کوشش کی نہیں انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، ہم اپنے حصے کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھوڑیں گے۔