ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آ گیا

نیا اسکینڈل لوئر جنوبی وزیرستان میں

وانا (آئی این پی) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نیا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور پارٹی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، وقاص اکرم کا بیان

مفت درسی کتابوں کی غیر دستیابی

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈبکوٹ کی طالبات کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مفت درسی کتابیں فراہم نہیں کی جا رہیں، جس کے باعث مڈل اور ہائی سیکشن کی طالبات صرف دو دو کتابوں پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ باقی کتابیں مہنگے داموں بازاروں سے خریدی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی ملی بھگت سے سرکاری درسی کتابیں بازاروں میں فروخت ہو رہی ہیں اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلباء کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے واضح اعلان کیا تھا کہ تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو مفت درسی کتب فراہم کی جائیں گی، مگر عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس ہے۔

طالبات اور والدین کی مایوسی

طالبات نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ تعلیم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام درسی کتب فراہم کی جائیں اور غیر حاضر استانیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ والدین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بیشتر سرکاری اسکولز میں مستقل استانیوں کی بجائے اعزازی (عارضی) اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں گے، جس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...