جعلی و غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے، لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں ایکشن

جعلی اسلحہ ڈیلرز کا پتہ چل گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی و غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک

کارروائی کی تفصیلات

محکمہ داخلہ پنجاب نے جعلی کاغذات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں جعلی اسلحہ ڈیلرز کی نشاندہی کرکے دکانیں سیل کر دی گئیں۔ محکمہ داخلہ نے متعدد ڈیلرز کے لائسنس معطل کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

محکمہ داخلہ نے غیر قانونی و جعلی اسلحہ ڈیلرز کے نام و ایڈریس بھی جاری کر دیئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جوڈیشل ونگ نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے الاسلام آرمز اینڈ ایمونیشن پیکو روڈ لاہور کو سیل کیا، جہاں ٹک ٹاکر بوبی ملک جعلی دستاویزات پر غیر قانونی اسلحہ فروخت کر رہا تھا۔ اسی طرح بھاٹی گیٹ لاہور میں حاجی زرولی خان اسلحہ ڈیلر کا لائسنس معطل کر کے دکان سیل کی گئی، کیونکہ یہاں اصل مالک کی وفات کے بعد سیلز ایجنٹ غیر قانونی طور پر لائسنس استعمال کر رہا تھا۔

معطل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز میں میاں خالد اینڈ کمپنی کچہری بازار فیصل آباد، چکوال آرمری کمرشل مارکیٹ تلہ گنگ روڈ چکوال، سرحد آرمز مرحبا پلازہ ضلع اٹک اور جواد اینڈ کمپنی کچہری بازار فیصل آباد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، سپیکر ایاز صادق

محکمہ داخلہ کے ترجمان کا بیان

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ان جعلی ڈیلرز کے ساتھ اسلحے کا لین دین غیر قانونی ہوگا اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے معطل کیے گئے اسلحہ ڈیلرز کی دکانیں تاحکم ثانی سیل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل 19 جعلی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جا چکی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا بیان

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ بوگس لائسنس پر اسلحے کی فروخت سنگین جرم ہے اور تمام ملوث افراد قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ ڈیلرز کے لائسنسز کی دوبارہ تصدیق کر رہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اب تک 386 اسلحہ ڈیلرز کو تصدیق کے بعد کمپیوٹرائزڈ آرمز بزنس لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے تمام اسلحہ ڈیلرز کو اپنے لائسنس کی دوبارہ تصدیق کیلئے مساوی موقع فراہم کیا۔ درخواستوں کی چھان بین کے دوران جعلی کاغذات کی موجودگی اور محکمانہ سماعت میں عدم شرکت کے سبب آرمز لائسنس معطل کیے گئے۔

بوگس اسلحہ لائسنس اور جعلی ڈیلرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ قانون کی حکمرانی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...