لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں آتشزدگی، فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں
نئی دہلی کے فوجی کیمپ میں آتشزدگی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی، بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران۔ اسرائیل جنگ، پاکستان نے کیا چیز ذخیرہ کرنا شروع کر دی؟ بڑی خبر
لداخ میں واقعہ
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر زیادتی کیس میں ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
فوری امدادی کارروائیاں
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔
نقصان اور آگ کی وجوہات
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔
بھارتی فوجی اپنے کیمپ میں لگی آگ کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں لگا سکے۔








