پاکستان کرپٹوکونسل کی 50 دن میںریکارڈ کامیابی، سب کو حیران کردیا
پاکستان کرپٹوکونسل کی شاندار کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اہم شخصیات کی پاکستان آمد پر ہی احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے، اسحاق ڈار کا استفسار
وزارت خزانہ کی تصدیق
نجی ٹی وی جیونیوز نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا لیکن اس مختصر عرصے میں اس ادارے نے جو کچھ کر دکھایا اس سے دنیا بھر کے مبصرین اور ناقدین متاثر ہیں۔ عالمی سطح پر بڑا قدم ہے کہ کونسل کی طرف سے ایک ایسا اعلان ہوا جس نے دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر 1968ء تک انڈیا سے صرف دلاسہ ملا کہ صبر کریں انتظار کریں، میں نے بالآخر والد صاحب سے کہہ دیا اب آپ اپنی خوشی کر سکتے ہیں
چانگ پین گڑا کا کردار
بائنانس کے بانی چانگ پین گڑا (سی زیڈ) کو سٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کردیا گیا، یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن کی ذاتی دولت بسا اوقات 100 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے ایسی عالمی شخصیت کو ریاستی سطح پر مشیر مقرر کرنا ایک غیرمعمولی پیشرفت ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ خطے کا کوئی دوسرا ملک، حتی کہ بھارت بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار چیمہ انتقال کرگئے، نوازشریف، شہبازشریف کا اظہار تعزیت
بلاک چین کی شراکت
ٹرمپ کی حمایت یافتہ بلاک چین کا ساتھ ایک اور حیران کن پیشرفت ہے جس میں پی سی سی نے ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایف ایل) کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے۔ یہ ایک امریکی بلاک چین منصوبہ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔
پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار
خطے میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار جس وقت خطے میں سرحدی تناو¿ کی خبریں گرم تھیں، اس وقت پاکستان کی یہ سٹریٹجک پیشرفت عالمی میڈیا میں موضوع بنی۔








