اگر جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو کرارا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک بھارت صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سیاسی رہنماوں کو پاک بھارت صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے صدر کی 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس، نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، پہلے یہ ریکارڈ کس کے پاس تھا؟
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماوں کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ جبکہ تحریک انصاف نے اس بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہزیب خان: لگاتار سنچریاں بنانے والے اوپنر جو بابر اور سعید انور کے مداح ہیں
فوجی تیاریوں اور حکومتی اقدامات
ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماوں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا، جبکہ وزیر اطلاعات نے حکومتی سفارتی اقدامات کے بارے میں بتایا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہندی کی تقریب کے دوران آتشبازی، متعدد افراد جھلس گئے
امن کی خواہش اور قرارداد
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔ بریفنگ میں پہلگام واقعے اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ متفقہ قرارداد آج شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جہاں ارکان اس اہم مسئلے پر اظہار خیال بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا
بھارتی منصوبہ بندی کا انکشاف
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے شرکا کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی بھارتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بریفنگ میں یہ بات واضح کی گئی کہ مودی پاکستان اور مسلمان دشمنی کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کمزور کنٹرول میں کچھ نہیں، عمران خان جیل میں رہ کر بھی بہت زیادہ مضبوط ہیں: عمر چیمہ نے کھری کھری سنا دیں
پاکستان کا مؤقف
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بھارت کا مقصد سندھ طاس معاہدے کو بھی ہدف بنانا تھا، مگر اس بار مودی کے بیانیے پر دنیا نے آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا اور میڈیا نے بہترین انداز میں بھارتی بیانیے کو شکست دی ہے۔
دگنے جواب کا عزم
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جہاں کہیں بھی کچھ کرے گا تو اس کو دگنا جواب دیا جائے گا۔ بھارت کے اس عمل کی قیمت دنیا کو چکانی پڑ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔