پاک بھارت کشیدگی، معروف پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق نے اہم بیان جاری کر دیا

ٹینس سٹار اعصام الحق کا بیان
لاہور (آئی این پی) ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بلا جواز الزام تراشی نے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
پاکستان کی قوم کا اتحاد
اپنے ایک بیان میں اعصام الحق نے کہا کہ بھارت کے ان بے بنیاد الزامات کو ہم رد کرتے ہیں، ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم اور افواج یکجا اور متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن آباد: وہ شہر جہاں گرو نانک نے گھاس کھا کر کنکریوں پر عبادت کی، قید کاٹی اور چکی بھی پیسی
اداکار جمال شاہ کا تاثر
دریں اثناء اداکار جمال شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مودی نفرت کی آڑ میں پلوامہ اور پہلگام جیسے جعلی حملے کروا کر محض لوگوں کے دل میں نفرت پیدا کر رہا ہے۔ پہلگام ہماری سرحد سے 300 کلومیٹر دور ہے اور یہ حملہ آپ کے نو لاکھ فوجیوں کی ناکامی ہے۔
اداکارہ سیمی راحیل کا موقف
اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔