بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر

بھارت کے پانی کی روک تھام کی صلاحیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق واٹر کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت چند گھنٹے سے زائد پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: مستقبل کی چابی اب چین کے ہاتھ میں امریکی ادارے کی تازہ رپورٹ نے امریکیوں کو پریشان کر دیا
بگلیہار ڈیم کا صورتحال
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیراز میمن کا کہنا تھا کہ بھارت بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے کیونکہ سردیوں میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں رہائشی عمارت زمین بوس ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک
مذاکرات کا ضرورت
شیراز میمن کا کہنا تھاکہ بھارت کو پانی کے ایشو پر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا، بھارت جانتا ہے کہ وہ معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کیلیفورنیا پلان ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے: حنیف عباسی
حکومت کے اقدامات
سابق انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ بروقت ہے، بھارتی آبی جارحیت سے دنیا کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔
جنگ کی ناپسندیدگی
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ممکن نہیں، دونوں ایٹمی پاور ہیں۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور ہمیں ورلڈ بینک سے رجوع کرنا ہو گا، ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سندھ طاس معاہدے کے ضامن ہیں۔