دبئی میں کنگڈم گروپ، کنگڈم ویلی اور PIPEX کے درمیان کاروباری معاہدہ، دستخط ہوگئے

پاکستان پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) اور کنگڈم گروپ کا معاہدہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) اور کنگڈم گروپ/ کنگڈم ویلی کے درمیا ن ایک کاروباری معاہدہ دبئی میں ہوا جس میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ کاروباری لوگوں نے شرکت کی-
یہ بھی پڑھیں: بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا، راغب نعیمی کی وضاحت
MOU کا تبادلہ
متذکرہ کاروباری معاہدہ MOU چیئرمین کنگڈم گروپ غلام حسین شاہد اور چیئرمین PIPEX عمران خٹک کے درمیان ہوا- اس موقع پر رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد میاں منیر ہانس، یاسمین کنول، کبیر آفریدی، بختیار خٹک، رمیز علی، منظور بھٹی، جنت آفریدی، عصام الدین اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے-
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر، دکانداروں کی من مانی، حکومت غائب۔۔
شرکائے تقریب کے خیالات
شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے چیئرمین کنگڈم گروپ غلام حسین شاہد، عمران خٹک چیئرمین PIPEX اور میاں منیر ہانس نے کہا کہ کنگڈم گروپ کے زیر اہتمام کنگڈم ویلی ایک بہترین اور جدید رہائشی پروجیکٹ ہے جس پر پورے اعتماد کے ساتھ بھروسہ کیا جا سکتا ہے- اس منصوبہ میں پریمیم سرمایہ کاری کے لا تعداد مواقع موجود ہیں جن سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے-
PIPEX کا اگلا شو
چیئرمین PIPEX عمران خٹک نے کہا کہ (PIPEX) کا اگلا شو کنگڈم گروپ کی سپانسرشپ میں عمان میں ہو گا جس میں وہاں موجود پاکستانیوں کو نئے رہائشی منصوبوں کے بارے آگاہی دی جائے گی- متذکر تقریب میں کنگڈم گروپ کے دبئی آفس اور PIPEX مسقط کا افتتاح ایک ساتھ ہوا-