فسادی ٹولے نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا :عظمیٰ بخاری

پی ٹی آئی کا سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں زہریلے جانوروں کے کاٹنے سے انسانوں کی ہلاکتیں، لیکن آسٹریلیا نے انہی جانوروں کو جان بچانے کا ذریعہ کیسے بنایا؟
پی ٹی آئی کی غیر سنجیدگی
انہوں نے کہا ہے کہ یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک تیر سے دو شکار، بلاول غیر پارلیمانی قوتوں کو بھی آن بورڈ لینے کے خواہاں لیکن آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد کیا ہے؟ حامد میر کھل کر بول پڑے
دوسروں سے توقعات
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف کا ہر وقت ملک سے بائیکاٹ ہی ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ یہ لوگ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے۔ ہر فورم اور ہر سطح پر گھٹیا حرکتیں ان کا معمول بن چکی ہیں۔ یہ رویہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
قومی سلامتی پر سیاست سے بالاتر ہونا ضروری
وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کہ تحریک انصاف کا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔