بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا، تو تباہ کر دیا جائے گا: حنا پرویز بٹ کا سیمینار سے خطاب
قومی سیمینار کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی سیمینار بعنوان “پاک بھارت مسائل، پاک فوج کا کردار — کشمیر، دہشت گردی، پانی اور دیگر مسائل۔۔۔ حل کیا؟ اور یو این او کا کردار” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف زرداری کا لاہور میں تیسرا روز، گورنر پنجاب سمیت کئی سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں
خطاب میں اہم نکات
اپنے خطاب میں حنا پرویز بٹ نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمےدار ریاست ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کے لیے کوئی سٹرکچر بنایا، تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی ریکوری، گذشتہ ماہ کتنی شکایات پر ایکشن لیا؟ اہم تفصیلات جانیے۔
بھارت کی کارروائیوں پر ردعمل
وزیراعظم کے یوٹیوب چینل کو بلاک کیے جانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت حب الوطنی کو بھی جرم سمجھنے لگا ہے۔ یہ آزادیٔ اظہار پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کی رفتار اتنی سست اور باعث آزار ہوتی کہ مسافر کود کر چڑھ جاتا، انگڑائیاں لے کر کمر سیدھی کرتے ایک آدھ سگریٹ بھی پھونک ڈالتے تھے۔
اقوام متحدہ کا کردار
انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر پر اپنی مجرمانہ خاموشی ختم کرے اور انصاف کی فراہمی کے لیے عملی کردار ادا کرے۔ سیمینار میں ممتاز صحافیوں، سول سوسائٹی نمائندگان، ریٹائرڈ افسران اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔
پاکستان کی خودمختاری کا عزم
خطاب کے اختتام پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہم پاکستان کی خودمختاری، کشمیر کے حق، اور پانی کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔








