گڈانی : خصوصی شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق

واقعہ کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لئے فیملی کے ساتھ جانے والا ایک شخص اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے خلاء میں مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں
حادثے کا پس منظر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12 سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے تیز موجوں کا شکار ہوگیا۔
باپ کی قربانی
بچے کو بچاتے ہوئے باپ خود بھی سمندر کی نذر ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق، کریم شاہ ایک کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔