دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوگئی

آبی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی آبی جارحیت زور پکڑ گئی ہے جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے مسکرانے کی وجہ تلاش کرلی
پانی کی آمد میں کمی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے واپڈا کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک کم ہوکر 5300 کیوسک رہ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34 ہزار 600 کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد 35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ کی فتح کے بعد شیخ حسینہ دوبارہ بنگلہ دیش کے اقتدار میں آسکتی ہیں؟
دیگر دریاؤں کی صورتحال
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے: سیکرٹری خارجہ
نوشہرہ کا جائزہ
نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا، ویڈیو بھی ریلیز
ڈیمز کی صورتحال
ترجمان واپڈا کا بتانا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.26 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں آج پانی کی سطح 1136.30 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کی سطح 646.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 1000 ایکڑ فٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
مقبوضہ کشمیر کے حالات
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: زمین سے باہر کسی سیارے میں زندگی کی موجودگی کے اب تک کے ٹھوس ترین شواہد دریافت
پاکستان کی جانب سے ردعمل
پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر بھارت معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانا چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھبکیاں بھی دی جارہی ہیں، تاہم پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت یہ واضح کرچکی ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کو ایسا جواب دیا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
سوشل میڈیا پر پابندیاں
دوسری جانب بھارت نے پاکستانی سیاستدانوں، حکومتی اور شوبز و سپورٹس شخصیات کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بھی بند کردیے ہیں۔