سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے سوات میں محسوس کیے گئے
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) - سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان
شہریوں میں خوف و ہراس
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: یک زبان: فلسطینیوں کے ساتھ قومی قیادت کی یکجہتی کا اظہار
زلزلے کی شدت اور مرکز
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 156 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈز تک جاری رہے، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔