معروف امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’، کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا اعتراف

جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیشرفت مگر کامیابی نہ مل سکی
جنرل عاصم منیر کی جنگی مشقیں
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیر نے ٹینک پر چڑھ کر جوانوں سے خطاب کیا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل عاصم منیر بھارتی جارحیت کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں۔
سیاسی اندازے سے بڑھ کر ردعمل
امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔