صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا
رومیسہ خان کا ایک دلچسپ انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کی کوریج پر 8صحافیوں کیخلاف مقدمہ ،صدر لاہور پریس کلب کی شدید مذمت
اداکاری کی پہچان
’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنانے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ پہنچنے کے لیے صرف 35 منٹ کا وقت تھا، راج چرن سنگھ نے ہمیں آدھ گھنٹے میں اٹاری اتار دیا، 5 منٹ باقی تھے بھاگتے ہوئے کسٹم والوں کے پاس پہنچے۔
دوستی کا تبدیلی کا سفر
رومیسہ نے بتایا کہ ’’بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری سوچ بدلی اور اب میری بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی ہیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا
لڑکوں کے ساتھ تعلقات
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اور سماجی تقریبات میں ملتی ہیں، لیکن اب ان کے پاس لڑکوں میں کوئی قریبی ’’دوست‘‘ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر تعلقات
رومیسہ نے مزید بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر بھی لڑکیوں سے تو کشادہ دلی سے بات کرتی ہیں، لیکن لڑکوں کے ڈی ایم سے گریز کرتی ہیں۔








