بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والے مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ اور آئینی بینچ کے حوالے سے رکن جوڈیشل کمیشن نے اہم سوال اٹھا دیا
پاکستانی مریضوں کی مشکلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں زیر علاج متعدد پاکستانی مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر واپس بھیج دیا گیا۔ جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج پنجاب میں یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد
پنجاب حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔