سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی پاکستان واپسی سے متعلق چہ میگوئیاں
رجب بٹ کی پاکستان واپسی کی افواہیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرونِ ملک موجود متنازع یوٹیوبر، ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کے پاکستان واپس آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کے آرٹیکل ۲۴۳ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو یہ سویلین سپرمیسی پر ایک کاری ضرب ہوگی، مصطفی نواز کھوکھر
تنازع کا آغاز
روز نامہ جنگ کے مطابق اداکار رجب بٹ گزشتہ ماہ اپنی ایک متنازع ویڈیو اور پرفیوم کے نام کے سبب تنازع کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج ہونے اور قتل کی دھمکیوں کے پیشِ نظر رجب بٹ پاکستان سے سعودی عرب چلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سب ٹھیک ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
سعودی عرب میں عمرہ اور معافی
رجب بٹ نے سعودی عرب میں نہ صرف عمرہ ادا کیا تھا بلکہ مسجدالحرام میں مطاف میں کھڑے ہو کر مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا ملتان کے دورہ کے دوران دکانیں بند کروانے پر اظہار برہمی
حالیہ سرگرمیاں
رجب بٹ گزشتہ ماہ دبئی اور لندن میں مقیم رہے۔ حال ہی میں اداکار کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر نئی سٹوری شیئر کی تھی جس میں انہیں کسی خاتون غالباً اپنی والدہ کا ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، منیجر کی تصدیق
افواہوں کا آغاز
اس پوسٹ کا وائرل ہونا ہی تھا کہ رجب بٹ کے مداح و سوشل میڈیا صارفین میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں کہ ٹک ٹاکر پاکستان واپس آچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں زراعت کے لیے کون سی جدید ترین ٹیکنالوجیاں استعمال کی جاتی ہیں؟ وہ ویڈیو جو ہمارے کسانوں کو ضرور دیکھنی چاہیے
رجب بٹ کا کوئی ردِ عمل نہیں
دوسری جانب رجب بٹ یا ان کے کسی دوست کی جانب سے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران رجب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں دبئی سے قطر اور پھر لندن جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
پاکستان واپسی کے بارے میں رجب بٹ کا بیان
پاکستان واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ابھی ایک خاص اجازت کا انتظار ہے، انشاء اللہ میں پاکستان آو¿ں گا، کیوں نہیں آو¿ں گا، میرا ملک ہے، میں ضرور واپس آو¿ں گا لیکن کچھ ہائی کمانڈز کی جانب سے اجازت آئے گی تو فوراً واپسی ہوگی۔








