ٹیکس نیٹ بڑھنے اور جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم کی ٹیکس اصلاحات کی تجویز
سکردو، اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نمائندے، چاہے کسی بھی جماعت سے منتخب ہوں، سوچ اور مفادات سب کے ایک جیسے ہیں، تبادلے کا دکھ تھا مگر چلے جانا ہی بہتر تھا۔
ایف بی آر اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، طیارہ حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترامیم
وزیراعظم نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی مختلف شقوں میں ترامیم کا مقصد ٹیکس کی وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ نئی ترامیم باقاعدگی سے ٹیکس دینے والے افراد اور کمپنیوں کے حقوق پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، عطا اللہ تارڑ
ٹیکس ادائیگی کے نظام کو سہل بنانا
نئی ترامیم کے تحت کاروباری شخصیات و کمپنیوں کو ایف بی آر افسران کی طرف سے بلاوجہ ہراساں کرنے کی روک تھام اور ٹیکس ادائیگی کے نظام کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کانگریس رہنما چرن جیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیکس کے ثبوت طلب کرلئے
ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات
وزیرِاعظم نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھنے اور سرکاری آمدن میں اضافے کے لئے جاری اصلاحات سے عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔ وزیراعظم نے تمام شعبوں میں ٹیکس چوری، انڈر انوائسنگ اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 8 خوارج جہنم واصل ، 2 گرفتار
اجلاس میں پیش رفت کی جانچ
اجلاس میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کے خلاف لئے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور دیگر اصلاحات پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آ گیا
صنعتی شعبوں میں اصلاحات
تمباکو، سیمنٹ، پولٹری، شوگر، مشروبات اور دیگر صنعتوں میں ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات لئے جا رہے ہیں۔ ایف بی آر ویڈیو مانیٹرنگ کے ذریعے کئی صنعتوں میں بے ضابطگیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
اجلاس میں شرکاء
اجلاس میں وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔