کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیر تعلیم نے سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے 4 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

وزیر تعلیم کی نئی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کے لیے 4 ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ منگنی کر لی
تعلیمی سہولیات کی بہتری
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے تمام سی ای اوز کو صاف پانی سمیت دیگر مسنگ فیسلیٹیز 120 دن میں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے سی ای اوز اور ڈی ای اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے افسران پر واضح کیا کہ سروس ڈیلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا اسمگل کیس میں بھارتی اداکارہ رانیا راؤ اور ساتھیوں پر 270 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فنڈز کی فراہمی
وزیر تعلیم نے کہا کہ سہولیات کا فقدان دور کرنے کے لیے وافر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ جہاں وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہو، وہاں فنڈز خرچ کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال میں تعلیمی بجٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اور ہم گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق ایجوکیشن سسٹم کی تشکیل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف کا نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب
تعلیمی نظام کی اصلاح
وزیر نے مزید کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کے ماضی کی طرف دیکھا جائے تو آج تعلیمی حالات پہلے سے بہتر دکھائی دیتے ہیں۔ سسٹم سے طاقتور کچھ نہیں ہے، ہمیں مل کر تعلیمی نظام کی اصلاح کرنی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی تعلیمی افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سکول لائبریریوں اور لیبز کی اپ گریڈیشن
رانا سکندر حیات نے تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ سکول لائبریریوں کو اپ گریڈ کیا جائے، اور شام کے اوقات میں لائبریریوں کو بچوں کے استفادہ کے لیے کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے سکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دیں۔