جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش، ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کی شاباش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100بار سوچے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
پولیس کے اعلیٰ افسران کی ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نواز سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے پولیس ٹیم کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا، اور لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ٹیکس قواعد نے تاجروں کو الجھن میں ڈال دیا، قواعد واضح کیے بغیرشرائط لاگو نہ کی جائیں، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کا مطالبہ
شہریوں کی ذمہ داری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ شہری امن و امان کے قیام کے لیے پولیس سے تعاون و معاونت کریں۔ رینکنگ متعارف کرانے سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کرائم کی شرح میں کمی آرہی ہے، اور کرائم کا گراف نیچے آنا شاندار پولیسنگ کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
پولیس کی کارکردگی اور سیف سٹی
لاہور پولیس آپریشن ونگ کی کارکردگی کی بنیاد پر کرائم انڈیکس میں لندن اور نیویارک سے محفوظ شہر قرار دیا جانا ایک اہم سنگ میل ہے۔ کرائم فائٹنگ کی بہتر حکمت عملی کی بدولت لاہور سیف سٹی میں شامل ہو چکا ہے۔ لائن اینڈ آرڈر کے چیلنجز کے باوجود کرائم میں کمی کا ہدف پورا ہونا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
سی ٹی ڈی کی فعالیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو فعال کردیا گیا ہے، اور لاہور سمیت ہر شہر کو محفوظ ترین بنائیں گے۔ "کے پی آئی" متعارف کرانے سے پولیس اور انتظامیہ کی پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، فوری فیڈ بیک اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے پولیسنگ کو بہتر بنایا گیا ہے، اور پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔