غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے، آرمی چیف

آرمی چیف کا خطاب
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی بلوچستان کی ترقی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کے اغوا کا کیس، گرفتار پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی
دشمن کے عزائم
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن عناصر صوبے میں خوف، عدم استحکام اور تشدد کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر کی 29پروازیں تاخیر کا شکار
دہشتگردی کے اثرات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بلوچ شناخت کے نام پر اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
شعور بیداری کی کوششیں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سول سوسائٹی کے اراکین کی بلوچستان کے عوام کےلیے شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے بالخصوص نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کےلیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ترقی و خوشحالی کے عمل میں کردار کو اہم قرار دیا۔