کانگریس کی نظرِ بد سے بچنے کیلئے جہازوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی ضرورت پڑ گئی ہے

بی جے پی کا کانگریس پر الزام
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کے روز کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر فوج کے مورال کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں 'پانچواں کالم' قرار دیا۔ یہ بیان اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے پہلگام حملے کے جواب میں کھلونے والا رافیل جیٹ دکھا کر حکومت کا مذاق اڑایا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی علالت، صدر کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
اجے رائے کے بیان پر بی جے پی کا ردعمل
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بی جے پی کے ترجمان سدھانشو تریویدی نے مخالف رہنماؤں کا پاکستانی فوج سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پر سیز فائر توڑ کر ہمارے فوجیوں پر حملہ کرتا ہے، جبکہ مخالفین ملک کے اندر اپنے بیانوں سے فوج کا مورال توڑ رہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کا موقف
تریویدی نے کہا کہ اجے رائے نے رافیل جیٹ کے کھلونے پر نیمبو اور مرچیں باندھ کر ہندو مذہبی روایات کا مذاق اڑایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کی منفی سوچ اتنی شدید ہے کہ ان کی نظرِ بد سے بچنے کے لیے ہوائی جہازوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی ضرورت پڑ گئی۔