پاکستانی طالبات کا کارنامہ، 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ کے ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پاکستانی طالبات کی شاندار کامیابی
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایا خان نے انسانی جذبات کو جانچنے کے لیے ایک منفرد آلہ ایجاد کر کے دنیا بھر کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت میدان سے بھاگی، غریب کارکن پکڑے گئے :فیصل کریم کنڈی
ٹیکنو فیسٹ میں شمولیت
انہوں نے اپنا یہ پروجیکٹ دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور انجینئرنگ کے مقابلے ٹیکنو فیسٹ میں پیش کیا جو شمالی قبرس میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے 22 ممالک سے تقریباً 50 ہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ جیوری کے فیصلے کے مطابق پاکستانی طالبات کا یہ پروجیکٹ بہترین قرار پایا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا ملٹری طیارہ جنگی سازو سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
انعامات کی تقریب
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسماء فاطمہ اور عنایا خان کو ٹرافی اور شیلڈ کے ساتھ ساتھ 60 ہزار لیرے کا خصوصی انعام دیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ شمالی قبرس کے صدر ایرسن تاتار نے بھی پاکستانی طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور دونوں طالبات کو شاباش دی۔
تعلیم کا اثر
ان طالبات کا تعلق پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز لاہور سے ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ان کی اس کامیابی میں اساتذہ کی رہنمائی اور انتظامیہ کا تعاون شامل ہے۔ وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور پرچم بلند کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی موقع ملنے پر ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی اور ایسے کارنامے سرانجام دیتی رہیں گی۔