ٹرمپ کا انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی “الکاتراز” جیل دوبارہ کھولنے کا اعلان

امریکی صدر کا الکاتراز جیل کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی بدنام زمانہ جیل "الکاتراز" کو دوبارہ کھولنے اور اس میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے "خطرناک، پُرتشدد اور بار بار جرائم کرنے والے مجرموں" کا شکار رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ الکاتراز کو دوبارہ کھولنا "قانون، نظم و ضبط اور انصاف کی علامت" ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ جیل سان فرانسسکو کے قریب ایک جزیرے پر واقع ہے اور 1963 میں بند کر دی گئی تھی۔ اب یہ ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قصبہ میمفس فرعونوں کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا، پانی بھرے کھیتوں اور کھجوروں کے جھنڈ میں تیرتے نظر آتے یہ کھنڈرات پراسرار منظر پیش کر رہے تھے.

ٹرمپ کی نئی ہدایات

ٹرمپ نے لکھا کہ وہ فیڈرل بیورو آف پرزنز، محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ ایک "وسیع اور ازسرنو تعمیر شدہ الکاتراز" کو دوبارہ فعال کریں۔ ان کے مطابق یہ جیل ان مجرموں کے لیے ہو گی جو "امریکہ کے سب سے سفاک اور خطرناک مجرم" ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے کیانی ہال میں نامور قانون دانوں کی محفل سارا دن سجی رہتی، اکثریت اْنکی تھی جنہوں نے پاکستان تخلیق ہوتے دیکھا تھا

الکاتراز کی تاریخ

بی بی سی کے مطابق الکاتراز جیل کی تاریخ کافی پرانی ہے۔ اسے پہلے ایک فوجی قلعے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا اور پھر 1930 کی دہائی میں امریکی محکمہ انصاف نے اسے وفاقی جیل میں تبدیل کر دیا۔ یہاں مشہور گینگسٹر ال کیپون، مشین گن کیلی اور مکی کوہن جیسے خطرناک مجرم قید رہے۔ جیل کو 1963 میں بند کر دیا گیا کیونکہ اس کا آپریشن دیگر وفاقی جیلوں کے مقابلے میں تین گنا مہنگا تھا۔

ماہرین کی رائے

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر گیبریل جیک چِن نے بی بی سی کو بتایا کہ آج کے دور میں بھی اسے دوبارہ فعال کرنے پر خطیر رقم خرچ ہو گی۔ موجودہ وفاقی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 25 فیصد تک کم ہو چکی ہے اور وہاں کئی "خالی بیڈ" موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ "سخت گیر پالیسیوں" کا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ الکاتراز کی شہرت ایک سخت جیل کی ہے، مگر فی الوقت اس کی کوئی حقیقی ضرورت نظر نہیں آتی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...