خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اور 5 مئی کو مختلف علاقوں میں 8 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 10ویں بیٹل ایکس پولوکپ2024ءکا فائنل ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا
شمالی وزیرستان میں آپریشن
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات، کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی۔
جنوبی وزیرستان میں جھڑپ
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔ نائیک مجاہد خان کی عمر 40 سال تھی اور ضلع کوہاٹ کے رہائشی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم نے ویڈیو بیان میں اعتراف کر لیا
خیبر اور بنوں میں مزید جھڑپیں
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
پاک فوج کا عزم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔