میکسیکو میں ڈرگ کارٹیل کے ٹریننگ کیمپ سے تعلق پر میئر گرفتار، لیکن یہاں لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا؟

میکسیکو سٹی میں میئر کی گرفتاری
میکسیکو کے مغربی صوبے جیلسکو کے شہر ٹیوچیٹلان کے میئر خوسے مورگوئیا سانتیاگو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر نیو جنریشن جیلسکو کارٹیل (سی جے این جی) کے ساتھ ملی بھگت کا شبہ ہے، تاہم انہوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے پانچ پراسرار مقامات اور ان کی دلچسپ کہانیاں: ‘اگر آپ بہادر ہیں تو یہاں ایک رات گزارنے کی جرات کریں’
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات
بی بی سی کے مطابق یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب مارچ میں شہر سے باہر ازاگیرے رینچ پر ہڈیوں کے ٹکڑے، سینکڑوں جوتے، بیک پیگز اور کپڑوں کے آثار دریافت ہوئے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ یہ جگہ "ڈیتھ کیمپ" کے طور پر استعمال ہوتی تھی، جہاں لوگوں کو زبردستی بھرتی کیا جاتا، تربیت دی جاتی اور انکار کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن: سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی، 40 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر
اٹارنی جنرل کا بیان
میکسیکو کے اٹارنی جنرل الیہانڈرو گیرٹز نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ جگہ سی جے این جی کے لیے تربیتی مرکز کے طور پر استعمال ہوتی تھی، جو ملک کے سب سے طاقتور ڈرگ کارٹیلز میں سے ایک ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہاں لوگوں کو ہلاک کر کے ان کی لاشیں جلائی گئیں۔ گیرٹز کے بیان سے لاپتہ افراد کے رشتہ داروں، جنہیں "سرچرز" کہا جاتا ہے، میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں زیادہ سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔
میئر کی گرفتاری کا پس منظر
میئر مورگوئیا سانتیاگو کی گرفتاری اس جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔ گرفتاری سے قبل انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ تاہم پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ وہ تربیتی مرکز کے بارے میں جانتے تھے لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔