انوکھا خزانہ، خاتون نے کچرے کے ڈبوں سے 85 لاکھ روپے کی قیمتی اشیا تلاش کرلیں

نیویارک کی کہانی

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین بچوں کی ماں اریانا روڈریگز نے گذشتہ چھ ماہ میں کوڑے دانوں سے 30 ہزار ڈالر (تقریباً 85 لاکھ روپے) مالیت کے لگژری آئٹمز تلاش کر لیے ہیں، جن میں بربری کے پرانے کوٹ سے لے کر 10 ہزار ڈالر تک کی پیانو بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا افتتاح

محنت کا آغاز

نیو یارک پوسٹ کے مطابق 35 سالہ اریانا نے تین سال قبل فیس بک پر اپنے مقامی 'Buy Nothing' گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں سے اسے کوڑے میں سے قیمتی چیزیں تلاش کرنے کا خیال آیا۔ اس نے بتایا کہ شروع میں اس نے کپڑے، کھلونے اور گھریلو سامان اکٹھا کیا، لیکن چھ ماہ قبل سے اس نے کوڑے کے ڈھیروں اور تھیلوں میں چھان بین کرنا شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ

قیمتی چیزیں اور کامیابی

اریانا کے مطابق اس نے اب تک 500 ڈالر کے بربری کوٹ، 900 ڈالر کے پراڈا جوتے اور تین ہزار سے 10 ہزار ڈالر تک کی پیانو سمیت متعدد قیمتی چیزیں تلاش کی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ایک خزانے کی تلاش جیسا ہے، اور ان کا مقصد قابل استعمال چیزوں کو لینڈ فل میں جانے سے بچانا ہے۔

نیکی اور کاروبار

وہ اپنے ملنے والے سامان میں سے کچھ اپنے مقامی چرچ کو عطیہ کر دیتی ہیں جبکہ کچھ کو اپنے ویںٹیج ری سیلنگ بزنس کے ذریعے فروخت کرتی ہیں۔ اس نے اپنے بچوں کے لیے بھی کھلونے اور ضروری سامان تلاش کیا ہے جن میں 397 ڈالر کی ایک ہائی چیئر بھی شامل ہے۔ اریانا کے شوہر جو ایک ڈے ٹریڈر ہیں، اب اس کے کام میں اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ اگرچہ کچھ لوگ اس عمل کو گندا قرار دیتے ہیں، لیکن اریانا کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ استعمال کر کے چیزوں کو پھینک دینا زیادہ شرمناک ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...