سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ پر 55 لاکھ فیصد سے زیادہ منافع دینے والے وارن بفیٹ، یہ سب کیسے کیا؟

وارن بفیٹ کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ سے تعلق رکھنے والے ارب پتی سرمایہ کار وارن بفیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2025 کے اختتام تک اپنی کمپنی برکشائر ہیتھوے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے قریبی ساتھی گریگ ایبل کو کمپنی کا اگلا چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد کیا ہے۔ ان کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے ان کے لیے تعریفی پیغامات اور خراج تحسین کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں نے انہیں ان کی دانشمندی، رہنمائی، اور طویل عرصے تک سرمایہ کاری کی دنیا کو متاثر کرنے پر سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے معاشی اشاریوں پر اپنی پیشگوئیوں پر نظرثانی کرلی
برکشائر ہیتھوے کی کامیابیاں
بلومبرگ کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی چھ دہائیوں پر محیط قیادت میں برکشائر ہیتھاوے کو ایسی بلندیوں پر پہنچایا جس کا تصور بھی مشکل تھا۔ انہوں نے 1964 سے 2024 تک برکشائر کے شیئرز پر فی شیئر 55 لاکھ دو ہزار 284 فیصد منافع دیا جو کسی بھی سرمایہ کار کے لیے ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔ اسی مدت میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے ڈیویڈنڈ سمیت صرف 39 ہزار 54 فیصد منافع دیا، جس کی سالانہ اوسط 10 فیصد بنتی ہے جب کہ بفیٹ نے تقریباً 20 فیصد سالانہ منافع دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ، تاریخی حقائق اور بھارت کا مکروہ کردار
کمپنی کی موجودہ حیثیت
برکشائر ہیتھوے اب دنیا کی سب سے زیادہ مالیت رکھنے والی کمپنیوں میں شامل ہے، جو نہ کوئی ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور نہ ہی تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 1.2 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے جو کہ دنیا کی آٹھویں سب سے بڑی پبلک کمپنی ہے۔ وارن بفیٹ کی کلاس اے شیئرز کی مالیت اس وقت 167 ارب ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹریوں کی صفائی میں مصروف 4 مزدوروں کو ٹرین نے کچل دیا
ڈیویڈنڈ کی تاریخ
دلچسپ بات یہ ہے کہ برکشائر نے صرف ایک بار 1967 میں ڈیویڈنڈ دیا تھا۔ وارن بفیٹ نے اپنے حالیہ سرمایہ کاروں کے نام خط میں لکھا کہ وہ لمحہ "ایک برا خواب لگتا ہے"۔ کمپنی اس وقت 180 سے زائد آپریٹنگ بزنسز پر مشتمل ہے جن میں گاڑیوں کے شوروم، کیمیکل فیکٹریاں، چاکلیٹ برانڈز، گیس سٹیشنز، گھروں کی تعمیر، بجلی کی تقسیم، ریلوے سروس، جائیداد کے بروکرز اور کھیلوں کے برانڈز شامل ہیں۔ ان تمام کاروباروں کی مجموعی سالانہ آمدنی تقریباً 400 ارب ڈالر کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
برشائر ہیتھوے کے برانڈز
برکشائر ہیتھوے کے نمایاں صارفین سے منسلک برانڈز میں ڈیئری کوئین، سیز کینڈی، ڈورا سیل، گیکو، فروٹ آف دا لوم اور ہیلزبرگ ڈائمنڈز شامل ہیں۔ وارن بفیٹ نے اپنی شہرت اور سرمایہ کاروں کا اعتماد اس وقت حاصل کیا جب انہوں نے ایپل، بینک آف امریکہ اور کوکا کولا جیسے سٹاکس چنے جو آگے جا کر دھماکہ خیز ترقی کا باعث بنے۔ آج یہ چند کمپنیاں برکشائر کے 263 ارب ڈالر کے سٹاک پورٹ فولیو کا 70 فیصد حصہ بن چکی ہیں۔ بفیٹ نے اسے یوں بیان کیا کہ "ایک بہترین کاروبار، ان گنت درمیانے درجے کے فیصلوں کے نقصان کو پورا کر سکتا ہے"۔
مالی حیثیت اور ملازمین
برکشائر کے پاس اس وقت تقریباً 347.7 ارب ڈالر کے کیش ریزرو موجود ہیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ کمپنی امریکہ میں موجود تمام ٹریژری بلز کا تقریباً پانچ فیصد اپنے پاس رکھتی ہے۔ 2024 کے اختتام تک برکشائر کی تمام کمپنیوں میں مجموعی طور پر تین لاکھ 92 ہزار 396 ملازمین کام کر رہے تھے۔