پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان
پاکستان کا بھارت کے الزامات کی تردید
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فوجی عدالتوں میں منصفانہ ٹرائل ہوتا ہے،وکیل خواجہ حارث
پاکستان کا واضح موقف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرنی چاہئیں، پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں حکومت کے حوالے سے 2 بڑی جماعتوں میں کیا کوئی ’’معاہدہ‘‘ ہوا تھا۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان کی دفاعی تیاری
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔ بھارت نے یکطرفہ طور پر ورلڈ بینک کے توسط سے طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا۔ پانی زندگی ہے، جنگوں میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں۔ ماضی میں لڑی جانے والی جنگوں کے دوران بھی دریاؤں کا پانی نہیں روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر 3 افسران کیخلاف ایکشن
پانی کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا انحصار ان دریاؤں پر ہے۔ اگر پانی روکا گیا تو اس کے نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 129 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی افواہوں پر حماد اظہر کی طرف سے وضاحت آگئی
کشمیر کا مسئلہ
عاصم افتخار نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن قائم نہیں ہو گا۔ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
دنیا کا کردار
پاکستان کے مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات ہیں۔ دنیا کو خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔








