اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر غور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی درخواست پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر غور کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کا جائزہ لیا گیا اور بھارت کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں گرفتاری: بھارتی نژاد امریکی دفاعی ماہر کے معاملے میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی مؤقف کی وضاحت
عاصم افتخار نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام پر دنیا کو بریفنگ دی۔ پاکستانی مشن نے اس اہم موقع کے لیے بھرپور تیاری کی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے پوری طرح متحرک ہوا۔
پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش
پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف، آزاد اور بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کے ذریعے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا۔








